پی ایس ایل فور، کونسی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟ ملتان سلطان کے مالک علی ترین کے والد جہانگیرترین نے دل کی بات کہہ دی

پی ایس ایل فور، کونسی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟ ملتان سلطان کے مالک علی ترین کے ...
پی ایس ایل فور، کونسی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟ ملتان سلطان کے مالک علی ترین کے والد جہانگیرترین نے دل کی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن جاری ہے اور لاہور قلندر ز کے ہاتھوں ملتان سلطانز کی شکست کے بعد ٹیم کے مالک علی ترین کے والد اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرخان ترین نے کہاکہ  یہ ایک کھیل ہے ، ہا رجیت ہوتی ہے ، یہ قسمت کی بات ہوتی ہے ، بڑی اچھی ٹیم ہے ، محنت کررہی ہے اور آئندہ سالوں میں مزید بہتر ہوگی،ملتان سلطانز فائنل میں ضرورہوگی  انشاءاللہ اور دوسری کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کاکہناتھاکہ ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں ہوں گے ، ملتان سلطانز کی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا لیکن آخر ی بال پر مسئلہ ہوگیا، ایک نوبال نہ ہوتی تو ہم جیت چکے ہوتے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی صرفتین میچ ہوئے ہیں، کافی باقی ہیں۔ویڈیو دیکھئے