ہر ممکن مدد اور معاونت کے لئے تیار،دکھ کی اس گھڑی میں ترکی اور ایران کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ہر ممکن مدد اور معاونت کے لئے تیار،دکھ کی اس گھڑی میں ترکی اور ایران کی عوام ...
ہر ممکن مدد اور معاونت کے لئے تیار،دکھ کی اس گھڑی میں ترکی اور ایران کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ترکی اور ایران میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والے غمزدہ خاندانوں سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں، دکھ کی اس کھڑی میں ترکی اور ایران کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نےکہا کہ پاکستان ترکی اور ایران کے غمزدہ خاندانوں سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے،ترکی اور ایران میں زلزے سے زخمیوں ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں،دکھ کی اس کھڑی میں ترکی اور ایران کے برادر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور ایران کو ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ترکی  میں آنے والے خوفناک  زلزلےکے نتیجے میں 4 بچوں سمیت9 افراد  جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن میں سے کئی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے،ترکی میں آنے والے زلزلے سے43 دیہاتوں میں گھروں کو  شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید : قومی