کاشتکار تنظیموں کے زیر اہتمام آج احتجاجی کیمپ لگائی جائیگی

کاشتکار تنظیموں کے زیر اہتمام آج احتجاجی کیمپ لگائی جائیگی

  

صوابی(بیورورپورٹ) تمباکو کے کاشتکاروں کی تنظیموں کے زیر اہتمام آج پیر کی صبح کرنل شیر چوک صوابی میں سہ روزہ احتجاجی کیمپ لگائی جائے گی صدر کاشتکار کوارڈنیشن کونسل صوبہ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ ہم نے مشترکہ طور پر کاشتکاران تمباکو کی بنیادی حقوق اور ان کے جاری استحصال کے خاتمے کے لئے جہاد کے طور پر ایک تحریک شروع کر دی ہے اس تحریک کے پہلے مرحلے میں آج صوابی کی کرنل شیر چوک میں سہ روزہ احتجاجی کیمپ لگائی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور تمباکو کمپنیوں نے ملی بھگت سے تمباکو کا ریٹ فی کلو گرام دو سو تین روپے مقرر کیا ہے یہ انتہائی کم ہے کیونکہ اس وقت ملک میں بد ترین مہنگائی ہے جب کہ یہ ریٹ کاسٹ آف پروڈکشن سے انتہائی کم ہے انہوں نے کہا کہ یہ کاشتکاران تمباکو کا مشترکہ مسئلہ ہے۔لہذا تمام زمیندار اس کیمپ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -