اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کردیا، اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی چاقو سے مسلح تھا اور مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں ایک دروازے پر تعینات سیکیورٹی افسروں کی طرف بڑھ رہا تھا۔فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری کو کئی گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

مزید :

عالمی منظر -