پاک ایران بارڈر سیل، کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیونکہ ۔ ۔ ۔

پاک ایران بارڈر سیل، کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیونکہ ۔ ۔ ...
پاک ایران بارڈر سیل، کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیونکہ ۔ ۔ ۔

  



کوئٹہ(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاک ایران سرحد پر آمد ورفت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے   جس کی تصدیق انتظامیہ نے بھی کردی ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل اطلاعات کے مطابق سرحدسیل کردی گئی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں  کی لمبی لائن لگی ہوئی ہے ۔ 

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 5 کراسنگ پوائنٹس پر 45 ڈاکٹرز، 10 ہزار ماسک، 72 تھرمل گنز اور 100 ٹینٹ بھجوادیئے گئے ہیں، تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے کسی کو بھی ایران سے آنے اور جانے نہیں دیا جائے گا جب کہ وفاقی حکومت کو بھی اس حوالے سے مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران میں کورونا وائرس کا پھیلنا پریشان کن عمل ہے جب کہ صوبائی سطح پر اس مہلک وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تمام تر حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ایران سے پاکستان آنے والے افراد کی سکریننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مزید : قومی