چین میں پاکستانی طلبا کی اپنوں کی طرح حفاظت کریں گے، چینی سفارتخانہ

چین میں پاکستانی طلبا کی اپنوں کی طرح حفاظت کریں گے، چینی سفارتخانہ
چین میں پاکستانی طلبا کی اپنوں کی طرح حفاظت کریں گے، چینی سفارتخانہ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس پر چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے یہ قابل علاج ہے، پاکستانی طلبا کی اپنوں کی طرح حفاظت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو پوری طرح روکا جارہا ہے، ووہان میں پاکستانی طلبا کی عارضی مشکلات سمجھتے ہیں، وبا کو روکنے کے لیے پاکستانی طلبا چینی باشندوں کے ساتھ ہیں۔چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان طلبا کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم کی ضمانت دیتے ہیں، پاکستان حکومت نے طلبا کی صحت و رہائش کے لیے رابطے کیے ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا مطمئن ہیں، دیکھ بھال کے لیے کوشش کرتے رہیں گے، عالمی ادارہ صحت اور ماہرین نے جہاں موجود ہو وہیں رہنے کی تجویز دی ہے۔چینی سفارتخانے کے مطابق کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی