انٹربینک میں ڈالر مہنگا،سٹاک ایکس چینج میں بھی مندی ریکارڈ

انٹربینک میں ڈالر مہنگا،سٹاک ایکس چینج میں بھی مندی ریکارڈ
انٹربینک میں ڈالر مہنگا،سٹاک ایکس چینج میں بھی مندی ریکارڈ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر154 روپے 24 پیسے کا ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا، فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 24 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی ریکارڈ کی گئی ،100 انڈیکس 473 پوائنٹس کی کمی کے بعد39775 کی سطح پر آگیا۔

مزید : اہم خبریں /بزنس