زیرحراست ملزم زبردستی چھڑانے پر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

زیرحراست ملزم زبردستی چھڑانے پر پی ٹی آئی رہنما گرفتار
زیرحراست ملزم زبردستی چھڑانے پر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

  



قصور  (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما سردار محمد حسین ڈوگر کو ملزم چھڑوانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا

روزنامہ دنیا کے مطابق تھانہ صدر سے ملحقہ چوکی نور پور پولیس کو 15 پر اطلاع ملی کہ

دو پارٹیوں کے درمیان جھگڑا ہو رہا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شریف نامی شخص کو گرفتار کرلیا ۔تاہم پی ٹی آئی کے مقامی رہنما سردار محمد حسین ڈوگر اور دیگر افراد ڈنڈے لیکر پہنچ گئے اور راستے میں ہی زیر حراست ملزم محمد شریف کو فرار کروا دیا۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے سردار محمد حسین کو گرفتار کرلیا اور اسے حوالات میں بند کردیا۔ذرائع کے مطابق رات گئے تک تحریک انصاف کے مقامی رہنما صدر قصور بار مہر سلیم ایڈووکیٹ و دیگر پولیس افسروں کے ساتھ صلح کی کوشش کرتے رہے

مزید : جرم و انصاف