سندھ ہائیکورٹ،کراچی میں فوری انتخابات کروانے کیلئے آئینی درخواست پر الیکشن کمیشن ،سندھ حکومت ،سیکرٹری بلدیات ودیگر کو نوٹسز جاری

سندھ ہائیکورٹ،کراچی میں فوری انتخابات کروانے کیلئے آئینی درخواست پر الیکشن ...
سندھ ہائیکورٹ،کراچی میں فوری انتخابات کروانے کیلئے آئینی درخواست پر الیکشن کمیشن ،سندھ حکومت ،سیکرٹری بلدیات ودیگر کو نوٹسز جاری

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں فوری انتخابات کروانے کیلئے آئینی درخواست پر الیکشن کمیشن ،سندھ حکومت ،سیکرٹری بلدیات ودیگر کو نوٹسز جاری کردیئے ،سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نے کراچی میں فوری انتخابات کروانے کیلئے آئینی درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزار نے کہا کہ پورے صوبے میں بلدیاتی سسٹم مدت پوری کرچکا ہے ،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا مسئلہ ہے انتخابات کیوں نہیں کرارہے ؟،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے حلف لیتے ہی مدت شروع ہو گئی ۔

عدالت نے الیکشن کمیشن ،سندھ حکومت ،سیکرٹری بلدیات ودیگر کو نوٹسز جاری کردیئے،عدالت نے فریقین سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی