نوازشریف مارچ میں واپس آجائیں گے،رانا ثنااللہ کااظہارامید

نوازشریف مارچ میں واپس آجائیں گے،رانا ثنااللہ کااظہارامید
نوازشریف مارچ میں واپس آجائیں گے،رانا ثنااللہ کااظہارامید

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بتایا ہے کہ آج مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کا ایک پیچیدہ آپریشن ہونے جارہا ہے۔امید ہے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور نوازشریف مارچ میں وطن واپس آئیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا موجود حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیاہے۔یہ ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہاموجودہ حکومت دباوڈال کر مخالفین کیخلاف مقدمات کروارہی ہے۔ہم مہنگائی کو سنجیدہ مسئلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔اپوزیشن کے ساتھ مل کر احتجاج کااعلان کریںگے۔پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری کو کردار اداکرنا ہوگا۔

مزید : قومی