شہباز تتلہ کیس ،اسد بھٹی کی مبینہ غیرقانونی حراست کیخلاف درخواست جسٹس شہرام سرور کو ارسال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے شہباز تتلہ کیس میں اسد بھٹی کی مبینہ غیرقانونی حراست کیخلاف درخواست جسٹس شہرام سرور کو بھیجتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شہباز تتلہ کیس میں اسد بھٹی کی مبینہ غیرقانونی حراست کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور نے جواب داخل کرادیا،پولیس نے ہائیکورٹ میں جواب میںکہاہے کہ اسد بھٹی شہبازتتلہ کیس میں نامزدملزم ہے ،اسد بھٹی پولیس کی حراست میں نہیں مفرور ہے ،گرفتاری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔
عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر جسٹس شہرام سرورسماعت کرچکے ہیں ،مناسب ہوگایہ درخواست بھی سماعت کیلئے جسٹس شہرام سرور کو بھجوادی جائے ۔عدالت نے درخواست جسٹس شہرام سرور کو بھیجتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔