سعودی تاش ٹورنامنٹ: فاتح ٹیم کو کیا کچھ ملا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

سعودی تاش ٹورنامنٹ: فاتح ٹیم کو کیا کچھ ملا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی
سعودی تاش ٹورنامنٹ: فاتح ٹیم کو کیا کچھ ملا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  



ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تاش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال انعام دیا گیا اور ساتھ ہی ایک بی ایم ڈبلیو کار بھی تحفے میں دی گئی۔شہری سعود الشیبانی اور فہد الشیبانی نے تاش ٹورنامنٹ کا حتمی مقابلہ جیت کر اول انعام کے مستحق ہوئے، ان کا مقابلہ سعودی شہری عبدالرحمٰن المطرفی اور یزید الیوبی سے تھا جنہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ریاض میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ ریال کے انعامات دیئے گئے، تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو 3 لاکھ ریال جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 لاکھ ریال دیے گئے۔ٹورنامنٹ میں خواتین کی 20 ٹیموں نے بھی شرکت کی لیکن وہ حتمی مقابلوں سے پہلے ٹورنامنٹ سے نکل گئیں۔

مزید : کھیل