قصور میں باراتیوں کی لڑائی، ون پاﺅنڈ فش سے شہرت پانیوالے شاہد نذیر سمیت درجن بھرافراد زخمی، وجہ بھی سامنے آگئی

قصور میں باراتیوں کی لڑائی، ون پاﺅنڈ فش سے شہرت پانیوالے شاہد نذیر سمیت درجن ...
قصور میں باراتیوں کی لڑائی، ون پاﺅنڈ فش سے شہرت پانیوالے شاہد نذیر سمیت درجن بھرافراد زخمی، وجہ بھی سامنے آگئی

  



قصور (ویب ڈیسک) قصور کے علاقے پتوکی میں معمولی تلخ کلامی پر شہریوں اور باراتیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جس سے شادی ہال میدان جنگ بن گیا۔ لڑائی میں ون پاﺅنڈ فش سے شہرت پانے والے شاہد نذیر سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔شاہد نذیر نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کی موٹرسائیکل باراتیوں کی گاڑی سے ٹکرائی تو انہوں نے تشدد کیا۔ بیٹے کو بچانے شادی ہال پہنچا تو باراتیوں نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق پتوکی کے ایک شادی ہال میں آئے باراتیوں اور مقامی لوگوں میں تلخ کلامی کے بعد لاٹھیاں بھی چل گئیں۔پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور