انور منصور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں ،فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل سے معافی مانگ لی

انور منصور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں ،فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل سے ...
انور منصور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں ،فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل سے معافی مانگ لی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے انور منصور سے معافی مانگ لی ،وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ انور منصور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں ،انور منصور کے بارے میں جوبیان دیا وہ واپس لیتا ہوں ۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہناتھا کہ مجھے خالدجاوید کی تعیناتی پر کوئی تحفظات نہیں ہیں ،خالدجاوید سے بھائیوں والا تعلق ہے، میرے والد کا خالد جاوید کے والد کیساتھ پرانا تعلق ہے۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ نہ میں استعفیٰ دے رہاہوں اورنہ مجھے خالدجاوید کی تعیناتی پر تحفظات ہیں ۔اٹارنی جنرل خالد جاویدنے کہا ہے کہ فروغ نسیم کے والد میرے بڑے مہربان تھے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد