عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے حل کی بات کھلا مذاق ہے،فردوس عاشق اعوان

عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے حل کی بات کھلا مذاق ...
عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے حل کی بات کھلا مذاق ہے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے بیان پر ایک شعر میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دوگے“۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے حل کی بات کھلا مذاق ہے،شہبازشریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کے دور کے بند کارخانے عوام کے ذہنوں پر ابھی نقش ہیں،عمران خان بند صنعت کاپہیہ چلا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہیں لیکن کام نہیں کررہے،قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے بچوں کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد