ایم پی اے میاں مامون کا اپنی ہی پارٹی کے ایم این اے کو مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج، تحریک انصاف کے رہنماﺅں میں ٹھن گئی

ایم پی اے میاں مامون کا اپنی ہی پارٹی کے ایم این اے کو مقابلے میں الیکشن لڑنے ...
ایم پی اے میاں مامون کا اپنی ہی پارٹی کے ایم این اے کو مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج، تحریک انصاف کے رہنماﺅں میں ٹھن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کے مقامی ایم پی اے میاں مامون جعفر تارڑ نے اپنی ہی پارٹی کے ایم این اے کو استعفیٰ دیکر مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا، سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں مامون جعفر تارڑ نے کہاکہ موت ہر وقت میرے ساتھ چلتی ہے، میں کسی سے نہ مرعوب ہوں گا اور نہ ہی ضلع میں کسی غریب کے سر پر ٹوکرا رکھنے دونگا یہ لوگ آزاد ہیں خود دار ہیں اور آزاد پیداہوئے ہیں۔

انہیں کسی کے آگے جھکنے کے لئے پیدا نہیں کیا گیا، چوہدری مہدی حسن بھٹی جگہ جگہ کہتے پھرتے ہیں کہ مامون جعفر تارڑ کو ممبر میں نے بنوایا۔ میں چوہدری مہدی حسن بھٹی کو چیلنج کرتا ہوں کہ میں بھی اسمبلی سے صبح استعفی دیتا ہوں۔ وہ بھی اپنے بیٹے کو اسمبلی سے استعفی دلوائیں۔میں ایم پی اے کا نہیں ایم این اے کا تمہارے مقابلہ میں الیکشن لڑوں گا۔