پاکستان مسلم لیگ ق میں وکلاء کی شمولیت کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ق میں وکلاء کی شمولیت کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ ق میں وکلاء کی شمولیت کا اعلان

  



کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) لائرز ونگ کراچی ڈویژن کی میٹنگ ایڈووکیٹ خرم شاہد میئو کی زیر صدارت ھوئی جس میں لائرز ونگ سندھ کے صدر ایڈووکیٹ محمد زبیر ہاشمی نے خصوصی شرکت کی ایڈووکیٹ محمد زبیر ہاشمی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق ہی ملک کی واحد سیاسی جماعت ھے جو عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے ہر سطح پر جدوجہد کرتی ھے اسی وجہ سے سیاسی سوچ رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ق میں کثرت سے شامل ھو رھے ہیں انہوں نے نئے شامل ھونے والے وکلاء کو مسلم لیگ ق میں خوش آمدید کہا اس موقع پر ایڈووکیٹ خرم شاہد میئو نے کہا کہ مسلم لیگ ق میں روزانہ کی بنیاد پر شمولیت اس بات کی عکاس ھے کہ قائد اعظم کی جماعت ہی پاکستان کے مسائل کو حل کرسکتی ھے انہوں نے کہا کہ کراچی و ملک کے مسائل کے حل کے لیئے ہم قانونی جنگ کرنے کو تیار ہیں شمولیت کرنے والے وکلاء ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور مل کر عوام کی خوشحالی کے لیئے کام کریں گے ۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ ممتاز قریشی ، ایڈووکیٹ آصف الرحمن ، ایڈووکیٹ افشین عقیل ، ایڈووکیٹ صابر احمد خان ، ایڈووکیٹ محمد امجد چوہان ، ایڈووکیٹ اعجاز حسین پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا اور مسلم لیگ ق کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی