پاکستانیوں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے

پاکستانیوں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے
پاکستانیوں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہوگیا۔ہنڈرڈ انڈیکس میں1169 اعشاریہ44 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے150ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا کھلنے کے چند منٹ بعد ہی شدید مندی کا شکار ہوگئی۔پیر کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40229 پر تھا تاہم ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی چار سو سے زائد پوائنٹس گرگئے جس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا اوراب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں1169 اعشاریہ44 پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔


اس کمی کے ساتھ 100انڈیکس 39,079.78کی سطح پر آگیا اور یہ خبر فائل ہونے کے وقت 39,135.18پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آخری خبریں آنے تک سٹاک مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے سبب شدید کساد بازاری رہی اورسرمایہ کاری میں کمی کے باعث انڈیکس انحطاط پذیری کا شکار تھا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس کساد بازاری کے باعث سرمایہ کاروں کے 150ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔


پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار ہیں۔یورپ کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی رہی، برطانوی سٹاک مارکیٹ میں 2.6 فیصدکمی ہوئی۔ فرانس کی سٹاک مارکیٹ 3 فیصد،جرمنی کی سٹاک مارکیٹ 3 فیصد، یونان کی سٹاک مارکیٹ میں 4 فیصد،سپین کی اسٹاک مارکیٹ میں 2.9 فیصداور اٹلی کی سٹاک مارکیٹ بھی 4 فیصدتک گرچکی ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -