سابق اٹارنی جنرل سے معافی مانگنے کے بعد وزیرقانون فروغ نسیم نے اس اقدام کی وضاحت کردی

سابق اٹارنی جنرل سے معافی مانگنے کے بعد وزیرقانون فروغ نسیم نے اس اقدام کی ...
سابق اٹارنی جنرل سے معافی مانگنے کے بعد وزیرقانون فروغ نسیم نے اس اقدام کی وضاحت کردی

  



اسلام آباد ( آئی این پی)وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق اٹارٹی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے بات کرتے وقت الفاظ کے چناو  پر معافی مانگی ہے، اصولی موقف پر نہیں، اب

بھی اصولی موقف پر قائم ہوں۔ پیر کو وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور کے حوالے سے بیان پر معافی مانگنے پر کہاکہ سابق اٹارٹی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے اصولی موقف پر نہیں ۔ الفاظ کے چناو  پر معذرت کی ہے اور انور منصور سے بات کرتے ہوئے الفاظ کا چناو¿ درست نہیں تھا۔ وفاقی وزیر قانون نے ک ہا کہ انور منصور سے متعلق اصلی موقف پر قائم ہوں جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نجی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کام شروع کر دیاگیاہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد