وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ،وزیراعظم نے منصوبے کی منظوری دیدی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ،وزیراعظم ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ،وزیراعظم نے منصوبے کی منظوری دیدی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی،

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف 9 پارک کے سامنے منصوبے کیلئے 170 کنال اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کمرشل اراضی دگنی کردی جائے گی،جدید تعمیرات پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر کیاجائے گا،نیوبلیوایریا منسوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو25 سے 30 ارب روپے ملیں گے ۔

رپورٹ کے مطابق حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے میں استعمال کرے گی ،رقم بے گھر اور غریب افراد کیلئے سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہوگی ،اسلام آباد میں معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملے گا۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی برآمدات سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں جہلم انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکام کی وزیراعظم عمران خان کو مصنوعات پر بریفنگ دی،وزیراعظم نے پیداواراور برآمدات میں اضافہ کیلئے وزیر سائنس کی تجاویز کو سراہا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد