”جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ،ہمیں چاہیے کہ ۔ ۔ ۔ “پاکستان کے سابق وزیر داخلہ نے خبردار کردیا، سب کچھ واضح کردیا

”جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ،ہمیں چاہیے کہ ۔ ۔ ۔ ...
”جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ،ہمیں چاہیے کہ ۔ ۔ ۔ “پاکستان کے سابق وزیر داخلہ نے خبردار کردیا، سب کچھ واضح کردیا

  



کوئٹہ (آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانی کی توہین ہے انہیں

بھارت جانے سے پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا،جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں،جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ہے،امریکہ و طالبان مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے سے مشروط کرے۔پیر کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ افسوس ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج گجرات گئے جہاں مودی نے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اور گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام، ظلم و بربریت کی وجہ سے مودی پر امریکہ جانے کی پابندی تھی جبکہ امریکی صدر کا گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانی کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کوبھارت جانے سے پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان تب تک نہیں نکل سکتا جب تک امریکہ سے ہماری ڈیل نہ ہو جائے، گرے لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے جبکہ امریکہ و طالبان مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے سے مشروط کرے، جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ہے اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کے اہم کردار کو مدنظر رکھ کر ایف اے ٹی ایف سے اپنی درخواست واپس لے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغان امن و عمل اور باجوہ ڈاکٹرائن قابل ستائش ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ