آدمی نے بچوں کے سامنے اپنے بیوی کو قتل کردیا، پھر چچا کو فون کرکے اطلاع دی اور خود کشی کرنے چلا گیا

آدمی نے بچوں کے سامنے اپنے بیوی کو قتل کردیا، پھر چچا کو فون کرکے اطلاع دی اور ...
آدمی نے بچوں کے سامنے اپنے بیوی کو قتل کردیا، پھر چچا کو فون کرکے اطلاع دی اور خود کشی کرنے چلا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص نے بچوں کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور اپنے چچا کو فون کرکے اطلاع دے کر خود کشی کرنے چلا گیا۔
مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں 32 سالہ اروند شکروانی نے اپنے چچا کو فون کرکے بتایا کہ اس نے اپنی 23 سالہ بیوی سپنا شکروانی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا ہے اور اب وہ خود کشی کرنے جارہا ہے۔
پولیس انسپکٹر منیش پٹیل کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو اپنے 2 چھوٹے بچوں کے سامنے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا ، ملزم کے چچا نے پولیس کو خبر دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچی اور خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں روز لڑائی جھگڑے ہوتے تھے ، قتل کی وجہ بننے والے واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -