سعودی خاتون گلوکارہ نے مکہ مکرمہ کے بارے میں ایسا گانا گادیا کہ گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

سعودی خاتون گلوکارہ نے مکہ مکرمہ کے بارے میں ایسا گانا گادیا کہ گرفتار کرنے ...
سعودی خاتون گلوکارہ نے مکہ مکرمہ کے بارے میں ایسا گانا گادیا کہ گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں تو گیتوں میں مختلف شہروں کے نام لے کر وہاں کی لڑکیوں کے حسن کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملائے جاتے ہیں اور اسے معمول کی بات سمجھا جاتا ہے لیکن سعودی عرب میں ایک خاتون گلوکارہ کو اپنے ایک گیت میں مکہ مکرمہ کی خواتین کے حسن کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس سعودی گلوکارہ کا نام اصایل صلے ہے جس کے اس گیت کا ٹائٹل ’مکہ کی لڑکی‘ (Girl of Mecca)ہے جسے ہتک آمیز قرار دے کر اصایل کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس گیت میں اصایل جہاں مکہ کی خواتین کو طاقتور اور حسین کہتی ہے اور ان کے دیگر خواص گنواتی ہے وہیں وہ مکہ کی خواتین کو ’شوگر کینڈی‘ کہہ کر پکارتی ہے اور مکہ کی لڑکیوں کے لیے یہی اصطلاح استعمال کرنا اس کو مہنگا پڑ گیا ہے۔ مکہ کی خواتین کو شوگر کینڈی کہنے پر اس کی ویڈیو کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے مقامی حکام نے اس کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ مکہ کے مقامی حکام کی طرف سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’گورنر نے حکم جاری کیا ہے کہ یہ ویڈیو بنانے پر اصایل اور ویڈیو کی تمام پروڈکشن ٹیم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ “

مزید : عرب دنیا