خاتون نے غصے میں شوہر کا مردانہ عضو کاٹ کر کتوں کو ڈال دیا
کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین میں ایک خاتون نے سالہا سال کے گھریلو تشدد سے تنگ آ کر اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کا عضو مخصوصہ کاٹ کر کتوں کو ڈال دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 48سالہ خاتون کا نام ماریا بتایا گیا ہے جو اس وقت اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں پولیس کی حراست میں ہے۔ اس خاتون کا تعلق یوکرین کے شمال میں واقع گاﺅں اوباریف سے ہے۔
خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کا شوہر شادی کے شروع سے لے کر اب تک اسے تشدد کا نشانہ بناتا آ رہا تھا، جس پر اب اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور اس نے اسے قتل کر ڈالا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس کے سوا کوئی راستہ ہی نہیں تھا کیونکہ اگر میں اسے چھوڑنے کی کوشش کرتی تو وہ مجھے قتل کر دیتا، چنانچہ مجھے اس سے چھٹکارا پانے کے لیے اسے قتل کرنا پڑا۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کو سوتے میں قتل کیا۔ اس نے پہلے چھری سے اس کا سر دھڑ سے الگ کیا اور پھر جسم کے دیگر اعضاءکاٹ کر ایک بوری میں ڈال دیئے۔ ہمسایوں نے شک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی اور جب پولیس نے چھاپہ مارا تو مقتول کی ٹکڑے کی ہوئی بوری بند لاش گھر سے برآمد ہو گئی۔