وہ پاکستانی جن کو اب سعودی عرب جانے کے لیے ویزہ کی ضرورت نہیں، ایئرپورٹ پر ہی ویزہ مل جائے گا، بڑی خوشخبری آگئی

وہ پاکستانی جن کو اب سعودی عرب جانے کے لیے ویزہ کی ضرورت نہیں، ایئرپورٹ پر ہی ...
وہ پاکستانی جن کو اب سعودی عرب جانے کے لیے ویزہ کی ضرورت نہیں، ایئرپورٹ پر ہی ویزہ مل جائے گا، بڑی خوشخبری آگئی

  



جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کے لیے ایک نیا ملٹی پل ویزہ متعارف کروا دیا ہے جو آن ارائیول ملے گا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ ویزہ ان پاکستانیوں اور بھارتیوں کو ملے گا جن کے پاس امریکہ، برطانیہ یا یورپی یونین کا کارآمد ویزا موجود ہو گا۔ ایسے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو پیشگی سعودی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ سعودی عرب پہنچنے پر کسی بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی انہیں ویزہ مل جائے گا۔ اس ملٹی پل ویزے کی مدت ایک سال ہو گی اور وہ اس ایک سال میں جتنی بار چاہیں سعودی عرب جا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس ویزے پر جانے والے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو عمرہ ادا کرنے کی بھی اجازت ہو گی تاہم وہ اس ویزے پر حج ادا نہیں کر سکیں گے۔ اس آن ارائیول ویزے کے حصول کے لیے ان کے پاس کریڈٹ کارڈ ہونا لازمی ہو گا، جس سے ان کی 440ریال ویزا فیس کاٹی جائے گی۔ کیش کی صورت میں فیس نہیں لی جائے گی چنانچہ کریڈٹ کارڈ ساتھ ہونا لازمی ہے۔ اس ویزے پرپاکستانی اور بھارتی مسلسل 90روز تک سعودی عرب میں قیام کر سکیں گے تاہم ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے وہ متعدد بار سعودی عرب جا سکیں گے۔

مزید : عرب دنیا