دو پاکستانیوں نے بھارتی خاتون کو لٹنے سے بچالیا، نئی مثال قائم کردی

دو پاکستانیوں نے بھارتی خاتون کو لٹنے سے بچالیا، نئی مثال قائم کردی
دو پاکستانیوں نے بھارتی خاتون کو لٹنے سے بچالیا، نئی مثال قائم کردی

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں دو پاکستانیوں نے بھارتی خاتون کو لٹنے سے بچا لیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ 32سالہ بھارتی خاتون سڑک پر پیدل جا رہی تھی۔ اس کے ساتھ اس کی کم عمر بیٹی بھی تھی۔ اسی دوران ایک لٹیرا وہاں آیا اور خاتون کے گلے میں پہنا منگل سوتر چھین کر بھاگ نکلا۔ اس واردات پر خاتون نے شور مچا دیا اور قریب کھڑے دو پاکستانی اس کی مدد کو آ گئے۔

خاتون نے انہیں واقعہ بتایا، چور ابھی زیادہ دور نہیں گیا تھا۔ یہ دونوں پاکستانی اس کے پیچھے بھاگے اور کچھ فاصلے پر جا کر اسے دبوچ لیا اور اس سے منگل سوتر لے کر خاتون کو واپس کر دیا اور پولیس کو کال کر دی۔ پولیس نے آ کر ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر حوالات میں بند کر دیا اور اگلے روز عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت میں پولیس نے بتایا کہ ملزم کے پاس مرچوں کا سپرے بھی تھا جو وہ لوگوں کی آنکھوں میں ڈال کر انہیں لوٹتا تھا۔عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور ملزم کو 8مارچ کو سزا سنائی جائے گی۔

مزید : عرب دنیا