”عمران خان پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں‘شہباز شریف کی وزیراعظم پر تنقید

”عمران خان پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں‘شہباز شریف کی وزیراعظم پر ...
”عمران خان پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں‘شہباز شریف کی وزیراعظم پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود 14 فیصد، منہگائی 15 فیصد اور عوام آٹا و چینی سے محروم ہیں، کیا یہ ہے عمران کی فلاحی ریاست؟۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی معیشت کو دماغ کے بجائے ڈیڑھ سال سے صرف زبان سے چلا رہے ہیں۔
نجی نیوز چینل جیو کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں نوکریاں جنگل اور سکون قبر دے گی، عمران خان پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں، ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کرنیا پاکستان بنایا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -