احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات شروع، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی شادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہے۔
اتوار کے روز احد رضا میر اور سجل علی کی ڈھولکی کی رسم ہوئی۔
اداکار جوڑی کی ڈھولکی کی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جارہی ہیں۔
مداحوں نے سجل اور احد کے نام جوڑ کر ان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی بنادیا ہے۔
انسٹاگرام پر سجل کے نام سے SA اور احد کے نام سے HAD کو لے کر ہیش ٹیگ بنایا گیا ہے۔
فنکار جوڑے کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے #SahadkiShadi کے نام سے ہیش ٹیگ چل رہا ہے۔