اگر کسی نے بلیو ٹِک بند کر رکھی ہو تو پھر آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ واٹس ایپ میسج پڑھ لیا گیا ہے؟ طریقہ جانئے

اگر کسی نے بلیو ٹِک بند کر رکھی ہو تو پھر آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ واٹس ایپ ...
اگر کسی نے بلیو ٹِک بند کر رکھی ہو تو پھر آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ واٹس ایپ میسج پڑھ لیا گیا ہے؟ طریقہ جانئے

  

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ کی جانب سے 2014 میں بلیو ٹِک کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی جس سے یہ پتا چل جاتا ہے کہ اگلے بندے نے آپ کا میسج پڑھ لیا ہے یا نہیں ۔ اس فیچر کے سامنے آنے کے بعد میسج پر سنگلٹک آنے کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کا میسج اگلے بندے کو پہنچ گیا ہے، ڈبل سرمئی ٹک آنے کا مطلب ہوتا ہے کہ اگلے بندے کو آپ کا میسج موبائل فون پر موصول ہوگیا ہے لیکن اس نے ابھی تک اس کو پڑھا ہوا نہیں ہے، میسج پر نیلے رنگ کی ڈبل ٹک آنے کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کا میسج پڑھ لیا گیا ہے۔

بعض لوگوں کی جانب سے سیٹنگز میں جا کر بلیو ٹک کا آپشن بند کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے پتا نہیں چل پاتا کہ اگلے بندے نے آپ کا میسج پڑھا بھی ہے یا نہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو پتا چل جائے کہ اگلے بندے نے آپ کا میسج پڑھا بھی ہے یا نہیں اور اگر پڑھ لیا ہے تو کہیں آپ کو ’اگنور‘ تو نہیں کر رہا ، تو اس سادہ سے طریقے پر عمل کرکے آپ باآسانی پتا چلاسکتے ہیں۔

*اس شخص کی چیٹ کھولیں جس کے بارے میں آپ لو لگتا ہے کہ اس نے بلیو ٹک کا آپشن بند کر رکھا ہے

* اس بندے کو ایک وائس میسج بھیجیں

*اگر وہ شخص وائس نوٹ سنتا ہے تو مائیکرو فون کا آئیکون نیلا ہوجائے گا جس سے یہ تصدیق ہوجائے گی کہ وہ آپ کے میسجز تو پڑھ رہا ہے لیکن جواب نہیں دے رہا۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ یہ کوئی نیا طریقہ نہیں ہے بلکہ پہلی بار یہ طریقہ مارچ 2018 میں سامنے آیا تھا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -