وزیراعظم کی مبینہ تضحیک پر معروف کامیڈین خالد بٹ کے خلاف بڑی کارروائی

وزیراعظم کی مبینہ تضحیک پر معروف کامیڈین خالد بٹ کے خلاف بڑی کارروائی
وزیراعظم کی مبینہ تضحیک پر معروف کامیڈین خالد بٹ کے خلاف بڑی کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کی مبینہ تضحیک پر مبنی مواد نشر کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی جوئیہ نے معروف کامیڈین خالد بٹ کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی جس میں پروگرام کے کرداروں اور پروڈیوسر کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست گزار شوکت علی جوئیہ نے پروگرام میں ’مزاحیہ کردار‘ ادا کرنے والے مرتضی چوہدری عرف خالد بٹ اور مصطفی چوہدری کو نامزد کرتے ہوئے 29 جنوری کے پروگرام کا حوالہ دیا ہے اور ایف آئی اے سے استدعا کی گئی ہے کہ اس ویڈیو کلپ کو نشر کرنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

قومی -