لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست ، پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا

لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست ، پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری ...
لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست ، پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کی انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کا پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ اپنی پسندیدہ ٹیم لاہور قلندرز کی شکست پر انتہائی دلبرداشتہ ہے اور پھوٹ پھوٹ کر رورہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو ’ لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ‘ کے عنوان سے شیئر کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ لاہور قلندرز کی شکست پر انتہائی دلبرداشتہ اور آخری اوور کرانے والے عثمان شنواری پر سخت غصہ ہے۔ بچے کا کہنا تھا کہ آخری اوور عثمان شنواری کی بجائے شاہین شاہ آفریدی کو دیا جانا چاہیے تھا۔

بچے کے ساتھ موجود بڑوں نے جب اسے دلاسہ دینے کی کوشش کی اور ملتان سلطانز میں شمولیت کی دعوت دی تو ’ڈائی ہارڈ فین‘ نے پیشکش مسترد کردی اور واضح کردیا کہ اس کی ٹیم لاہور قلندرز تھی ، وہ کسی اور ٹیم کا فین نہیں ہوسکتا ، اب وہ لاہور قلندرز کو بھی سپورٹ نہیں کرے گا بلکہ صرف اور صرف پاکستان کو سپورٹ کرے گا۔

ویڈیو پاکستان کے کس علاقے کی ہے ، اس حوالے سے تو واضح نہیں ہوسکا لیکن یہ یقینی ہے کہ یہ لاہور شہر کی نہیں ہے، اس ویڈیو میں کچھ لوگ سرائیکی زبان بھی بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں اس لیے غالب گمان یہی ہے کہ یہ جنوبی پنجاب کی ویڈیو ہوسکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /PSL /PSL News Update