”شہباز صاحب !ساریا ں گلاں دی اک گل“فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف سے اہم سوال پوچھ لیا

”شہباز صاحب !ساریا ں گلاں دی اک گل“فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف سے اہم ...
”شہباز صاحب !ساریا ں گلاں دی اک گل“فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف سے اہم سوال پوچھ لیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی مشیر اطلاعات فرد وس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز صاحب "ساریاں گلاں دی اِک گل" وطن واپس کب آرہے ہیں؟ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے جماعت اور اپوزیشن چلانے والے آپ ملکی تاریخ کے نرالے اپوزیشن رہنما ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دماغ کی بجائے انگلی کے اشاروں پر معیشت کو گھمانا اور بیڑہ غرق کرنا آپ اور سمدھی جی کا ہی کمال تھا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ رانا صاحب حکومت کے بارے میں سوچنے کی بجائے اپنے منشیات کے کیس کی فکر کریں۔ ضمانت ہوئی ہے، ابھی آپ بری نہیں ہوئے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز صاحب آپ نے دس سال مائیک گرائے ،چھ مہینوں میں بجلی واپس نہ آئی تو نام بدل دینا کے نعرے لگائے ،آصف زرداری کو گھیسیٹنے جیسی بھڑکیں ماریں، لمبے بوٹ پہن کر پانی میں اترنے کی شعبدہ بازی کے سوا آپ کو آتاکیا ہے؟

مزید : قومی