”وزیراعظم کی مبینہ تضحیک پر مبنی پروگرام “معروف کامیڈین مصطفی چوہدری بھی میدان میں آگئے

”وزیراعظم کی مبینہ تضحیک پر مبنی پروگرام “معروف کامیڈین مصطفی چوہدری بھی ...
”وزیراعظم کی مبینہ تضحیک پر مبنی پروگرام “معروف کامیڈین مصطفی چوہدری بھی میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کی مبینہ تضحیک پر مبنی مواد نشر کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی جوئیہ نے معروف کامیڈین خالد بٹ کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف کامیڈین مصطفی چوہدری نے کہا کہ انہیں ابھی تک ایف آئی اے کی جانب سے کوئی اطلاع تو نہیں دی گئی تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف درخواست دی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پروگرام کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ مشکلات کا شکار ناظرین کو تفریح فراہم کرنا ہے،دنیا بھر کے پڑھے لکھے معاشروں میں اس طرح کے مزاحیہ پروگرام عوام کی تفرریح کے لیے پیش کیے جاتے ہیں، لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں اور ہم انہیں تھوڑی تفریح دینا چاہتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس