اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو سزائیں نہیں مل جاتیں: عمران خان

اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو سزائیں ...
اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو سزائیں نہیں مل جاتیں: عمران خان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کو سزائیں نہیں مل جاتیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پرائس کنٹرول کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے باعث اشیاءخورو نوش کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے۔ حکومتی کوششوں کے باعث خصوصی طور پر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جاسکتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں سزائیں نہیں دے دی جاتیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی