’پوری دنیا کے لوگ بھارت کی ان 2 فلموں کے دیوانے ہیں‘ ٹرمپ نے بھارتیوں کو ’مسکا‘ لگادیا

’پوری دنیا کے لوگ بھارت کی ان 2 فلموں کے دیوانے ہیں‘ ٹرمپ نے بھارتیوں کو ...
’پوری دنیا کے لوگ بھارت کی ان 2 فلموں کے دیوانے ہیں‘ ٹرمپ نے بھارتیوں کو ’مسکا‘ لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احمد آباد میں ہونے والے ’نمستے ٹرمپ‘ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے جہاں بھارت کے کھلاڑیوں اور لوگوں کی تعریف کی وہیں بالی ووڈ کی تعریفوں کے بھی پل باندھ دیے۔
نمستے ٹرمپ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انڈین اور امریکی لوگ ہمیشہ ہی عظمت کی کوشش کرتے ہے ہیں، ہمارے لوگ بہتری چاہتے ہیں اس لیے ہماری قومیں ثقافت کا گہوارہ بن چکی ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت وہ ملک ہے جہاں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی جانب سے سالانہ 2 ہزار فلمیں پروڈیوس کی جاتی ہیں ، دنیا بھر میں لوگ ان فلموں کے بھنگڑے، موسیقی ، رقص، رومانس اور ڈرامے سے لطف اندوز ہوتی ہے، پوری کائنات بالی ووڈ کی دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور شعلے جیسی فلموں کا مزہ لیتے ہیں۔