ہوم گراﺅنڈ پر کوئٹہ سے شکست کی وجہ کیا تھی؟ عماد وسیم نے اندر کی بات بتادی

ہوم گراﺅنڈ پر کوئٹہ سے شکست کی وجہ کیا تھی؟ عماد وسیم نے اندر کی بات بتادی
ہوم گراﺅنڈ پر کوئٹہ سے شکست کی وجہ کیا تھی؟ عماد وسیم نے اندر کی بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے خلاف میچ میں 10 سے 15 رنز کم تھے جس کی وجہ سے مقابلہ نہیں ہوسکا۔ خیال رہے کہ اتوار کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی ہے اور اس میں بہتری لانے کیلئے لڑکے کافی محنت کر رہے ہیں۔ کوئٹہ کے خلاف میچ میں 10 سے 15 رنز کم تھے، پی ایس ایل کے ابھی بہت سے میچز باقی ہے اور آگے چل کر زبردست مقابلے ہونے ہیں ، 4 سے 5 میچز کے بعد ہی ٹیم کی پرفارمنس کا پتا چلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، یہاں کا کراﺅڈ بہت زبردست ہوتا ہے، ہماری ٹیم کا مورال بلند ہے اور آگے چل کر بہترین پرفارمنس دیں گے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -