’پشاور میں بڑی سکرینیں، پنڈی کے میچوں کیلئے مفت بس سروس اور اگلے سال ۔۔۔‘ جاوید آفریدی نےزلمی فینز کو ایک ساتھ تین خوشخبریاں سنادیں

’پشاور میں بڑی سکرینیں، پنڈی کے میچوں کیلئے مفت بس سروس اور اگلے سال ۔۔۔‘ ...
’پشاور میں بڑی سکرینیں، پنڈی کے میچوں کیلئے مفت بس سروس اور اگلے سال ۔۔۔‘ جاوید آفریدی نےزلمی فینز کو ایک ساتھ تین خوشخبریاں سنادیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کے میچز کے دوران پشاور میں بڑی سکرینیں لگانے کا اعلان کردیا، انہوں نے راولپنڈی میں پشاور زلمی کے میچز دیکھنے جانے والوں کیلئے پشاور سے مفت بس سروس چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی اپنے فینز کے لیے زلمی کے آئندہ تمام میچز کے لیے پشاور میں بڑی اسکرین لگائے گی جہاں فیملیز ایک ساتھ بڑی اسکرین پر میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گی، انشاللہ اگلے سال پشاور زلمی اپنے میچ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں شیڈول پشاور زلمی کے پانچ میچز کے لیے میچ والے دن پشاور سے رالپنڈی اور پھر واپسی کے لیے اسپیشل زلمی فینز ڈائیوو بسزچلائی جائیں گی۔

جاوید آفریدی نے مداحوں سے پوچھا’ تو پھر آپ سب ایک ساتھ پی ایس ایل انجوائے کرنے کو تیار ہیں؟‘

مزید : PSL /PSL News Update