طالبات کو ہراساں کرنے والے پروفیسر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، کس یونیورسٹی سے تعلق تھا؟

طالبات کو ہراساں کرنے والے پروفیسر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، کس یونیورسٹی ...
طالبات کو ہراساں کرنے والے پروفیسر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، کس یونیورسٹی سے تعلق تھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر صلاح الدین کو طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پروفیسر صلاح الدین کی 35 سال سروس تھی اور وہ ڈین آف آرٹس تھے۔ وہ اپنی سروس کے دوران نمبروں میں کمی کی دھمکی دے کر طالبات کو ہراساں کرتے رہتے تھے، ان کے خلاف کئی بار شکایات کی گئیں لیکن وہ اثرو رسوخ استعمال کرکے بچ جاتے تھے۔
اینکر پرسن اقرار الحسن نے ملزم کے خلاف ایک سٹنگ آپریشن کیا جس میں طالبہ کو پروفیسر کے پاس بھیجا گیا تو اس نے اپنا اصلی روپ دکھادیا، یہ ساری باتیں ویڈیو پر ریکارڈ ہوگئیں جس کے بعد ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ طالبات کے خلاف ہراسانی ثابت ہونے پر پروفیسر صلاح الدین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔