”مسلم لیگ ن میں ٹاپ لیڈرشپ کی لڑائی چل رہی ہے قیادت کس نے کرنی ہے“بڑا دعویٰ سامنے آگیا

”مسلم لیگ ن میں ٹاپ لیڈرشپ کی لڑائی چل رہی ہے قیادت کس نے کرنی ہے“بڑا دعویٰ ...
”مسلم لیگ ن میں ٹاپ لیڈرشپ کی لڑائی چل رہی ہے قیادت کس نے کرنی ہے“بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کہہ رہے تھے واپس آجاو¿ں گالیکن اب تک نہیں آئے، وہ ڈیل کی تلاش میں ہیں اس لیے واپس نہیں آرہے کیونکہ مسلم لیگ ن کی تاریخ دیکھیں تو ان کی حکومت ہمیشہ ڈیل پر رہی، مسلم لیگ ن میں ٹاپ لیڈرشپ کی لڑائی چل رہی ہے قیادت کس نے کرنی ہے ن لیگ میں لڑائی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سیاست کررہے ہیں وہ موقع کافائدہ اٹھاناچاہتے ہیں، بلاول کی خواہش ہے کہ اپوزیشن لیڈر نہیں تو میں کردار ادا کروں۔
نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت و عدلیہ نے رپورٹس کی بنیاد پر نوازشریف سے متعلق فیصلہ کیا، پاکستان میں نوازشریف کی روزانہ رپورٹس آرہی ہوتی تھیں، برطانیہ سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کیوں نہیں آرہیں ؟ پاکستان میں میڈیکل رپورٹس ٹمپر کرنا بہت آسان ہے،غلط میڈیکل رپورٹس اورٹمپرنگ سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مزید :

قومی -