سعودی عرب نے ڈرائیونگ لائسنس کی نئی شرائط جاری کردیں

سعودی عرب نے ڈرائیونگ لائسنس کی نئی شرائط جاری کردیں
سعودی عرب نے ڈرائیونگ لائسنس کی نئی شرائط جاری کردیں

  



ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے نئی شرائط کا اجرا کیا گیا ہے جن کے مطابق جسمانی طور پر معذور، منشیات کے عادی افراد یا نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا لوگ ڈرائیونگ لائسنس کے اہل نہیں ہوں گے۔

سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کیے جانے والے ضابطہ اخلاق کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کیلئے عمر کی کم از کم حد 18 سال ہے ، اس سے کم عمر افراد کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اسے کسی بھی عدالت نے منشیات کا عادی، یا اس کے کاروبار یا ذخیرہ کرنے میں ملوث قرار نہ دیا ہو ، امیدوار کیلئے جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے، جسمانی معذوری کے شکار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ڈرائیونگ کا امتحان بھی پاس کرنا ضروری ہے ، غیر ملکی شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس سعودی عرب کا اقامہ موجود ہونا چاہیے۔

مزید : عرب دنیا