”وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنا خوابوں کی تعبیر پوری ہونے کے مترادف ہے “غیر ملکی کھلاڑی نے وسیم اکرم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

”وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنا خوابوں کی تعبیر پوری ہونے کے مترادف ہے “غیر ملکی ...
”وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنا خوابوں کی تعبیر پوری ہونے کے مترادف ہے “غیر ملکی کھلاڑی نے وسیم اکرم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کنگز کے کھلاڑی کرس جورڈن نے اپنے بچپن کے ہیرو وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کو خوابوں کی تعبیر قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ وسیم اکرم سے کوئی ایک ہنر بھی سیکھ کر اپنا کھیل بہتر کرنے میں کامیاب رہے تو یہ ان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنا بڑا اعزاز ہے، وہ بچپن سے ان کو ٹی وی پر کھیلتا دیکھتے تھے، پھر ان کو ٹی وی پر تجزیہ کرتے دیکھا۔کرس جورڈن کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر ایک نوجوان بولر وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، اور ان کے لیے اب وہ لمحہ آگیا ہے جب وہ وسیم اکرم جیسے اعلیٰ پائے کے کھلاڑی کے ساتھ کام کریں۔

مزید : کھیل