پی ایس ایل 6 میں آج کن دو ٹیموں میں میچ پڑے گا؟ آپ بھی جانیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز میں ٹاکرا ہوگا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے پہلے میچ میں فتح سمیٹی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز جبکہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں تین میچز میں اسلام آباد جبکہ دو میچز میں کراچی کی ٹیم فاتح رہی۔