پشاور زلمی کے  کون سے بلے باز کنگ آف پی ایس ایل ہیں؟ یونس خان نے بتادیا

پشاور زلمی کے  کون سے بلے باز کنگ آف پی ایس ایل ہیں؟ یونس خان نے بتادیا
پشاور زلمی کے  کون سے بلے باز کنگ آف پی ایس ایل ہیں؟ یونس خان نے بتادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے اوپننگ  بلے باز کامران اکمل کنگ آف  پی ایس ایل ہیں۔

ہم نیوزکے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے آج بہترین بیٹنگ کی جب کہ ملتان سلطانز نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔شائقین کرکٹ کو آج ہونے والے میچ کی بہت ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔پشاوز زلمی کی جانب سے کامران اکمل،حیدر علی ،امام الحق اور ٹوم کوہلر نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -