افغان حکومت اور طالبان  کےدرمیان مذاکرات  کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا

افغان حکومت اور طالبان  کےدرمیان مذاکرات  کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا
افغان حکومت اور طالبان  کےدرمیان مذاکرات  کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان حکومت اور طالبان کے درمیا ن کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد  امن مذاکرات کا  دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق دونوں فریقین میں قطر میں مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ہے۔ تشدد میں فوری کمی اور جنگ بندی افغان حکومت اور امریکا کی اولین ترجیح ہے، جبکہ طالبان فوری جنگ بندی کے خلاف ہیں۔دوسری جانب نئی امریکی حکومت سابق حکومت کے طالبان سے معاہدے کا جائزہ لے رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے افغانستان کے لیے معاون مشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔آج بھی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر ایک حملے میں نو اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ دو اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -