لاپتہ افراد کے حوالے سے قانون سازی، ڈاکٹر شیریں مزاری نے اہم اعلان کردیا

لاپتہ افراد کے حوالے سے قانون سازی، ڈاکٹر شیریں مزاری نے اہم اعلان کردیا
لاپتہ افراد کے حوالے سے قانون سازی، ڈاکٹر شیریں مزاری نے اہم اعلان کردیا

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر انسانی حقوق  ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہاہے  کہ پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقِ خود مختاری سے محروم کر رہا ہے۔

 انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں حتمی اقدام کشمیریوں کی نسل کشی ہوسکتا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ بھارتی اقدام کے حوالے سے جینوسائیڈ واچ  پہلے ہی خبردار کر چکی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں لاپتا افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -