پاکستان اپنے جغرافیہ کی وجہ سے دنیا کیلئے تجارت کامر کز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے:ڈاکٹرمعید یوسف
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نےکہا ہے کہ اگر چہ پاکستان کو مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے تا ہم موجودہ حکومت ان سے نمٹنے کے لئے خاطر کواہ اقدامات کر رہی ہے، پاکستان اپنے جغرافیہ کی وجہ سے دنیا کے لئے تجارت کامر کز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں مڈکیر ئیر منیجمنٹ کورس کا زیر تر بیت افسران سے "پاکستان کا وژن" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر سہولیات کے ذریعے راغب کیا جا سکے،سر کاری ملازم ہونے کے ناطے آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کے وژن کے مطابق پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور نم کی جانب سے فراہم کی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈائر یکٹر جنرل نم کو مسائل کے حل کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔