سعودی عرب،پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ نے پاسپورٹ فیس میں کمی کردی  

سعودی عرب،پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ نے پاسپورٹ فیس میں کمی کردی  

  

 ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیت نے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کردی اور اس حوالے سے نیا شیڈول بھی جاری کردیا ہے،پا کستان میں وزارت داخلہ کی جانب سے پاسپورٹ فیس میں کمی کے بعد سعودی عرب میں بھی یہ نیا شیڈول سامنے آیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق  10سال کی معیاد کے حامل 36صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 126ریال ہوگئی، جبکہ 5برس کے لیے پاسپورٹ کی سابقہ فیس برقرار رکھی گئی ہے،دس برس کے لیے پاسپورٹ کی فیس رواں سال کے آغاز میں 152ریال جبکہ گزشتہ سال 155تھی۔ درخواست گزار ارجنٹ بنانا چاہے تو اسے 210ریال ادا کرنے ہوں گے، جس کی فیس 2021کے ابتدا میں 252ریال جبکہ گزشتہ برس 257ریال تھی،نئے شیڈول کے مطابق 10برس کے لیے 72صفحات پر مشتمل پاسپورٹ(نارمل)کی فیس کم کرکے 231مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 278ریال اور پچھلے برس 283 ریال تھی۔

 پاسپورٹ فیس

مزید :

صفحہ آخر -