موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ

 موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ

  

  کوئٹہ، پشاور(این این آئی) موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب ملک کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے خشک سالی ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق گذشتہ اکتوبرسے جنوری کے دوران ملک میں معمول سے 31 فیصد کم بارشیں ہوئیں، موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب وسطی و جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں درمیانے درجے کی خشک سالی کا امکان ہے۔ خشک سالی کے سبب متعلقہ اضلاع میں زراعت و لائیواسٹاک متاثرہوسکتی ہے، کاشت کارعلاقوں میں ربیع کی فصل کیلئے پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

خشک سالی 

مزید :

صفحہ آخر -