اوپن بیلٹ سے جمہوریت کمزور نہیں مضبوط ہوگی، چودھری سرور

اوپن بیلٹ سے جمہوریت کمزور نہیں مضبوط ہوگی، چودھری سرور

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سے جمہوریت کمزور نہیں مضبوط ہوگی اپوزیشن اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے جمہوریت کی نفی کر رہی ہے ملک میں کوئی مڈٹر م یا شارٹ ٹرم انتخابات نہیں ہونگے بلکہ الیکشن 2023 میں ہی ہونگے اپوزیشن کو لانگ مارچ کر نے کی بجائے الیکشن کا انتظار کر نا چاہیے عام آدمی کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تحر یک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومت تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر ینگے وہ گورنر ہاؤس میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے پاک شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی اس لیے اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ضد چھوڑ کر سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کے فیصلے کی حمایت کر یں ورنہ ہارس ٹر یڈ نگ کی بیماری سے نجات حاصل کر نا ممکن نہیں رہے گا گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ کر پشن کو جڑوں سے ختم کرینگے اْنہوں نے کہا کہ حکومتی ایجنڈہ عام آدمی کو مضبوط بنانا اور ہر شعبے میں ریلیف دینا ہے جو اپوزیشن جماعتوں سے برداشت نہیں ہورہا۔۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومتی مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں بلکہ قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے  اْنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت عوام کی طاقت سے اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اور آئندہ عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر ہی ہوں گے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -