اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے، اسلم اقبال

     اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے، اسلم اقبال

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران کو اشیاء ضروریہ کی مارکیٹوں میں طلب ورسد اور قیمتوں کی مسلسل ماینٹرنگ کا حکم دیا اور ہدایت کی ہے کہ معیاری اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے صوبائی وزیر وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے متعلقہ اداروں کوہدیات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے مصنوعی مہنگائی پیداکر کے عوام کا استحصال کرنے والا مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں منافع کے نام پر عام آدمی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی جگہ جیل ہے  انہوں نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے اورعوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا اور استحصالی طبقہ کے رحم کرم پر نہیں چھوڑیں گے گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہمہ وقت متحرک رہیں۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے فرائض میں غفلت اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نرخہ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گرانفروشی کی شکایت پر فوری طور پر ایکشن کیا جائے۔

اسلم اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -